ابنا: اطلاعات کے مطابق میانمار میں تشدد کے سبب فرار ہونے والے 97 روہنگيا مسلمان 25 دنوں تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جان بچا کر سری لنکا پہنچنے والے 33 روہنگیا مسلمانوں نے بتایا کہ ہم ایک کشتی کے ذریعہ ملیشیا جارہے تھے تبھی تھائي لینڈ کی سیکورٹی فورسز نے ہمیں پکڑ لیا اور ہماری کشتی کی موٹر بھی چھین لی۔اطلاعات کے مطابق اس کے بعد یہ لوگ بھوکے 25 دنوں تک سمندر میں بھٹکتے رہے اور بالآخر سری لنکا کی بحریہ کے اہلکاروں نے ان کی جان بچائي۔ان لوگوں نے بتایا کہ ان کی کشتی پر 130 افراد سوار تھے۔
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزینان نے بھی سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزینان نے بھی سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔